اسلام آباد (آئی این پی)دنیا میں کروڑوں اور اربوں میں بک سکنے والا پھل پاکستان میں صرف گلہریاں کھا رہی ہے۔اردو زبان میں اس کو شاہ بلوط اور پشتوں میں اس کو پرگی کہتے ہیں یہ پھل ایکورن (Acorn) جس سے بنائی جانے والی کافی کا 200 گرام کا پیکٹ دنیا میں 40 ڈالر کا بک رہی ہے، پاکستان کے شمالی علاقوں میں قدرتی طور پر اگنے والے شاہ بلوط یعنی اوک کے لاکھوں درخت ہیں- انکے پھل سے اب تک صرف گلہریاں استفادہ کرتی ہے۔ مراکش میں اس پھل سے قدیم زمانے سے آٹا خوردنی تیل اور کافی کا متبادل بنایا جاتا رہا ہے۔ اس کا جو پتے ہے وہ بھیڑ بکریاں بہت شوق سے کھاتے ہے۔