کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے قافلے پر فائرنگ افسوس ناک ہے، معاہدے کے باوجود اس قسم کے واقعات سے ثابت ہورہا ہے کہ بعض عناصر بھارت اور افغانستان کے اشاروں پر ملک میں مذہبی فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ مقامی لوگ ان عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں ورنہ نقصان ان کا اپنا ہو گا، عوام چھپے امن دشمنوں کو پہچانیں اور ان کے خلاف کھڑے ہوں، ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو امن کے قیام کے لئے اداروں کوپوری قوت سے حرکت میں آکر ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا،امن خراب کرنےکی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تمام مسلک کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔