• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو صرف رہنما نہیں نظریہ تھے، فریال تالپور، سالگرہ پر خراج عقیدت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو صرف ایک رہنما نہیں تھے؛ وہ ایک نظریہ، ایک آواز، اور پاکستان کے عوام کے لیے امید تھے۔ بلاول ہاوس سے جاری بیان میں انھوں کہا کہ قائد عوام نے اپنی زندگی مظلوموں کو طاقت دینے، پسماندہ طبقات کو عزت دینے، اور جمہوریت اور مساوات کے مقصد کو بلند کرنے کے لیے وقف کر دی۔