• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معظم عباسی اور دیگر کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں، سردار رحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات ، فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے جی ڈی اے کے رہنما اور سابق ایم پی اے معظم علی عباسی اور ان کے فرزند ولید خان عباسی اور دیگر کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت داخل جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف داخل جھوٹے مقدمات فوری طور پر خارج کیے جائیں۔ معظم علی عباسی ان کے بیٹے ولید خان عباسی نہ تو کسی فائرنگ کے وقت موجود تھے اور نہ ہی کبھی اسلہ کے زور پر کبھی سیاست کی ہے تو زرداری لیگ کی کاسہ لیس پوليس یہ بتاے کہ فائرنگ کی جھوٹی ایف آئی آر ATC کے تحت کیوں کاٹی گئی ہے ؟