گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ اورتحصیل لیول پر تعیناتی پر پابندی کے خلاف اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام مکرم مسجد ماڈل تاؤن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور اس پابندی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے ڈاکٹر عابد چوہدری،ڈاکٹر افتخار احمد ،ڈاکٹر جاوید جعفر امام ،ڈاکٹر قاسم حمید مشرقی، ڈاکٹر حمید کھوکھر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں 140کے قریب ڈاکٹرز اور ڈسپنسرز کی سیٹیں خالی ہیں۔