• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ مؤخر ہونے پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کیا کہا؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خالد یوسف چوہدری—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خالد یوسف چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ  190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ پہلے 23 دسمبر رکھی گئی تھی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو بتایا گیا تھا کہ 6 جنوری فیصلے کے لیے تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عدالتی عملے سے رابطے کی بھرپور کوشش کی کہ ہمیں فیصلے کا اسٹیٹس معلوم ہو، آج صبح سوا 8 بجے مجھے بتایا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آج یہاں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس سے فیصلے کی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا ہے۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

اس حوالے سے عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کے وکیل کو آگاہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید