• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال حکومت کی کورٹ میں ہے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آ رہی ہے کیونکہ اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، نوجوانوں میں جو مایوسی پھیل رہی ہے اسے دور کرنے کے لیے اپنے ذاتی مفاد کو پسِ پشت ڈالنا ہو گا، خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، دیکھنا ہے وہ اسے کتنی سنجیدگی سے لیتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید