• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟ مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟ 

پشاور کے نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے، میرے پاس بھی دونوں فریقین کی طرف سے وفود آئے تھے، ہم نے ان کے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پرسوں ایک سفیر میرے پاس آئے انہوں نے بہت سی باتوں میں کرم کا ذکر بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد ہے، ہمیں پتہ ہے کہ مسئلہ کا حل کیا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، آج سے دوبارہ مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات بدلتے رہتے ہیں، ہمیں حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید