ہالی وڈ کےسب سے اہم ایوارڈز میں سے ایک گولڈن گلوب ایوارڈز کے گزشتہ شام سجنے والی تقریب میں فلم امیلا پیریز اور بروٹالسٹ چھائی رہیں۔
گزشتہ شب بیورلی ہلز، لاس اینجلس امریکا میں ہونے والی تقریب ہوئی کی میزبانی نکی گلیسر نے کی۔
بیشتر 82 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز فلم امیلا پیریز اور بروٹالسٹ کے حصے میں آئے۔
امیلا پیریز بیسٹ میوزیکل کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی، جبکہ ہالوکاسٹ کے موضع پر بنے والی بہترین ڈرامہ مووی دی بروٹالسٹ قرار پائی۔
اداکار ہ ڈیمی مور کو فلم دی سبسٹینس پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا بہترین اداکار اڈریئن بروڈی نے فلم بروٹالسٹ سے بہترین اداکاری سے جیت لیا۔
فلم امیلا پیریز سے اداکارہ زوئے سالڈانا کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
بریڈی کاربٹ بروٹالسٹ میں شاندار ہدایت کاری پر بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ٹیلی وژن کی کیٹیگری ڈرامہ ایوارڈ کے لیے بہترین سیریز ’شو گن‘ قرار پائی، جبکہ میوزیکل اور کامیڈی کے لیے ہیکس کو ایوارڈ کا حق دار تسلیم کیا گیا۔
بیسٹ اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ فلو جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
مشہور میگزین دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اسکاٹ فین برگ نے کہا ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والوں کے لیے مارچ میں ہونے والے اکیڈمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے میں آسانی ہو سکتی ہے۔