مردان ( نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی ضلع مردان کے زیر اہتمام ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف یوم تشکر ریلی نکالی گئی جس میں عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے ہوتی ہوئی شمسی روڈاوربعدازاں پریس کلب پہنچی ۔ ریلی کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری عماداکبر حسان ، الخدمت کے ضلعی صدر سعید اختر ایڈوکیٹ ، پی کے 24کے امیر مولانا فضل اللہ اور جے آئی یو تھ کے سینئر نائب صدر مولانا راحت اللہ مشوانی کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا ئے تھے اور ترک عوام سے یکجہتی کے نعرے لگارہے تھے۔ ریلی کے شرکا ء پریس کلب پہنچ گئے تو وہاں پر جلسہ کیا ۔ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ترک عوام نے ثابت کر دیا کہ انقلاب سڑکوں پر ناچنے سے نہیں ٹینکوں کے سامنے لیٹنے سے آتے ہیں۔