ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے ملتان سمیت تمام اضلاع سے سکولوں سے نان سیلری بجٹ ، پانچویں اور آٹھویں کے نتائج طلب کرلئےہیں،اس ضمن میں ایک اجلا س گزشتہ روز مسلم گرلز سکول ملتان میں منعقد ہوا،اجلاس میں 5ویں اور 8ویں کے نتائج اور اساتذہ کی کارکردگی کے علاوہ نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ، اس موقع پر ای ڈی او اشفاق گجر بھی موجود تھے ،علاوہ ازیں اجلاس میں ملتان کے سکولوں میں داخل ہونےوالے بچوں کا تھرڈ پارٹی ایوالویشن کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔