• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا، ویڈیو وائرل


کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا ہونے کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔

بھارتی فاریسٹ سروس کے ریٹائرڈ افسر سوسانتا نندہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کلپ میں ایک آوارہ لیکن باہمت کتے کا ایک بارعب ہاتھی سے آمنا سامنا دیکھا جاسکتا ہے۔ 21 سیکنڈ کی اس ویڈیو کلپ میں حیرت و تجسس اور مزاح کا ایک بھرپور عکس نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سڑک پر سکون اور مست انداز سے ٹہلتے ہوئے جا رہا ہے کہ ایک آوارہ کتا حیرت اور تجسس کے ساتھ اس کے سامنے آجاتا ہے۔

یہ دلچسپ مڈبھیڑ اس وقت قابل دید ہوتی ہے جب ہاتھی غیر متوقع رکاوٹ سے بظاہر ناراض نظر آتا ہے اور کتے کو کافی غصے اور نا پسندیدہ انداز میں گھورتا ہے۔

ہاتھی کے اس غصیلے انداز کے باوجود کتا بے خوفی سے اپنی دم ہلاتا ہے۔ کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ جاتی ہے جب ہاتھی کتے پر اچانک حملہ کرنے سے پہلے قصداً آگے بڑھتا ہے۔ 

اس موقع پر کتا کچھ چونک سا جاتا ہے اور فوری طور پر صورتحال کو بھانپ کر اپنی جان بچانے کےلیے ڈرامائی پسپائی اختیار کرتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید