• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی میں افغان طالبان اور بھارتی حکام کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مشری اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

دبئی سے بھارتی حکام کے مطابق بھارت مستقبل قریب میں افغانستان میں ترقیاتی سرگرمیوں میں شامل ہوگا۔ 

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق صحت اور افغان تعمیرنو کیلئے بھارت مزید مالی امداد افغان طالبان کو جاری کرے گا۔ 

چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیاں فروغ دینے پر بھی طالبان بھارت اتفاق ہوا ہے جبکہ افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے اور مستقبل میں طالبان بھارت کا باقاعدہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید