• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر، اردن اور امارات کی متنازع اسرائیلی نقشے کی مذمت

قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صہیونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صہیونی ریاست کے متنازع نقشے کی اشاعت کی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ نے کہا اسرائیل کے متنازع نقشے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صہیونی ریاست کا حصہ دکھانا دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

قطر کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے خطے میں امن کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اردن اور لبنان نے بھی اسرائیلی ریاست کے متنازع نقشہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کردہ متنازع نقشے میں فلسطینی سرزمین، اردن، لبنان، شام اور کئی دوسرے عرب ممالک کے علاقوں کو صہیونی ریاست کا حصہ دکھانے کی مذموم کوشش کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید