• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں گھر پر حملہ، 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

9 سالہ ردا بشارت (دائیں) ، 10 سال کا حمزہ بشارت (بائیں) فوٹو فلسطینی میڈیا
 9 سالہ ردا بشارت (دائیں) ، 10 سال کا حمزہ بشارت (بائیں) فوٹو فلسطینی میڈیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطین کے شہر طوباس میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں 2 بچوں سمیت تین افراد کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے طوباس کے علاقے تمون میں دھاوا بولتے ہوئے متعدد گھروں کی تلاشی لی اور اس دوران ڈرون حملہ کرکے 2 بچوں سمیت 3 افراد کو شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے تینوں افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں، جس کے بعد میتوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے بچوں سمیت تینوں افراد کی لاشیں وصول کی ہیں، جن میں 9 سالہ ردا بشارت، 10 سال کا حمزہ بشارت اور 42 سالہ آدم بشارت شامل ہے۔

تینوں شہداء کی تدفین آج رات میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 45,936 فلسطینی شہید  جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 274 زخمی ہوچکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانیوالے حملوں میں کم از کم 1139 اسرائیلی مارے گئے تھے جبکہ 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید