چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 6 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفد میں براڈ کاسٹرز اور لاجسٹک کے نمائندے شامل ہیں۔
دورے کے دوران پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے وفد کو بریفنگ بھی دی۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 25 جنوری تک کام مکمل کرنا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی۔