جاپان میں دسمبر کے آخری ہفتے 25 سال میں انفلوئنزا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
جاپان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ 5000 کلینکس کے ریکارڈ کے مطابق 23 سے 29 دسمبر کے درمیان 3 لاکھ 17 ہزار 812 افراد میں فلو کی تشخیص ہوئی ہے، یہ تعداد 2023ء میں اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے۔
جاپان اور دیگر جگہوں پر سرد موسم میں فلو کے کیسز اکثر بڑھ جاتے ہیں۔
کچھ ممالک میں حال ہی میں فرانس اور برطانیہ سمیت فلو کیسز میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں گزشتہ سال 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لیبارٹری سے تصدیق شدہ فلو کےکیسز سامنے آئے تھے۔