پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستانی قومی انٹرنیشنل ایئر لائیں’’پی آئی اے ‘‘ کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج دس جنوری 2025 کو 317مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں “پی آئی اے “ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی خوشی اور خیر مقدم کے منتظر ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سےپیرس آیا جایا کرے گی۔