• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ، مقامی کائونٹی ہسپتال میں فلو اور نورو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ کے مقامی کائونٹی ہسپتال نے رواں برس فلو اور انفلوئنزا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ہسپتال پر دبائو کےبڑھنے کا واضح اشارہ دے دیا۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس فلو کے ساتھ نورو وائرس کے مریض بھی زیادہ تعداد میں ہسپتال میں آرہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہسپتال کا عملہ ہر ممکن طور پر مریضوں کو بہترین کیئر فراہم کرنے کے کوشش میں دن رات کام کر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں دو مریضوں کا ایمبولنس کے انتظار میں انتقال ہو جانے کے واقعے کے بعد 45منٹ میں مریض کو ایمبولنس سے ہسپتال منتقل کئے جانے کے نئے نظام کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔ لوگوں کو تنبیہ کی جا رہی ہے کی فلو کی ویکسین ضرور لگوائیں اور ٹرپل ون پر تب کال کریں جب طبیعت انتہائی خراب ہو تاکہ ایمرجنسی کا عملہ انتہائی ضرورت والے مریضوں پر مکمل توجہ دے سکے۔

یورپ سے سے مزید