امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ٹولریمیا کے کیسز جس کو عام طور پر خرگوش بخار بھی کہا جاتا ہے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ بخار جراثیم فرانسیسیلا ٹولارینسیز کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری ہے جسے عام طور پر خرگوش کا بخار کہا جاتا ہے۔
یہ بیماری عام طور پر خرگوش اور چوہوں کو متاثر کرتی ہے لیکن یہ زونوٹک اقسام میں آتی ہے یعنی ایسے جراثیم جو جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ایک کم پھیلنے والی بیماری ہے لیکن اب اس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔2001ء سے 2010ء کے مقابلے میں 2011 ء سے 2022ء کے دوران اس مرض میں 56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ بیماری 5 سے 9 سال کے بچوں اور بوڑھے افراد کو ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بیماری متاثرہ خرگوش اور چوہے کو چھونے سے پھیلتی ہے، یہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں پائی جانے والی مخصوص مکھی جسے ڈیر فلائی کہا جاتا ہے کہ کاٹنے سے بھی ہوسکتی ہے ، یہ بیماری خراب غذاء اور گندے پانی سے بھی پھیل سکتی ہے۔
اچانک بخار کا چڑھنا اور سردی لگنا
تھکاوٹ اور جسم میں درد ہونا
سوجن اور جِلد پر زخم ہونا
گلے میں خراش، سینے میں درد یا سانس لینے میں دشواری اور شدید کھانسی۔