اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی نے اس کے لیے رابطہ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سےکسی نے رابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کرانی ہے وہ میری ذمے داری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کو اسد قیصر کو واضح کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت کے اکابرین سے تحریکِ انصاف کے رہنما براہِ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔