جامشورو کے علاقے کوٹری سائٹ ایریا میں کم عمر بچوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے جس میں دولہا اور دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے 16 سال کی بھانجی کا نکاح اپنے 14 سال کے بیٹے سے کرایا تھا۔
لڑکی کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کر کے لڑکی کے ماموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انکار کے باوجود زبردستی نکاح کرایا گیا اور تشدد بھی کیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ والد دوسری شادی کے بعد کراچی میں رہتے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی اپنے ماموں کے ساتھ رہتی ہے، لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔