فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا ۃ
کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیا۔
جس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ مارک زکر برگ نے یہ بات کہی ہے، وہ اس سے پہلے امریکی ایوانِ نمائندگان میں سے ایک جِم جارڈن کو اس حوالے سے لکھے گئے ایک خط میں اگاہ کر چکے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ نے میٹا انتظامیہ کی جانب سے کئی بار دباؤ ڈالا تھا۔
فیکٹ چیکنگ کے حوالے سے مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ فیکٹ چیک کے حوالے سے ہماری پالیسی میں بدلاؤ آیا ہے، مجھے اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں کیسے طے کر سکتا ہوں کہ سچ کیا ہے، ہماری سروس استعمال کرنے والے اس کو ایک پاگل پن سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس کو کمیونٹی نوٹس سے تبدیل کر دیا جائے گا، جیسا ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہوتا ہے۔