فیس بُک کے بانی نے ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالر کمائے
فیس بک کی ایک سال کی خالص کمائی تقریباََ 16 ارب ڈالر ہے،
مارک زکر برگ ، بیٹی کے باپ بن گئے
فیس بک کا اپنی نیوز فیڈ میں تبدیلی کا منصوبہ
فیس بک پر صارفین کی تعد اد دو ارب ہوگئی ،
آئے دن فیس بک اور اس کے بانی مارک زکر برگ کے بارے میں خبریں آتی رہتی ہیں ، فیس بک آج کی دنیا کا کریز ہے۔ کئی خبر ٹی وی ، ریڈیو کے ذریعے اتنی تیز ی سے نہیں پھیلتی جتنی تیزی سے فیس بک پر سفر کرتی ہے۔ رات سونے سےپہلے اور صبح اٹھتے ہی ہم فیس بک دیکھتے ہیں۔ کراچی کنگز کو پلے آف میں پشاور زلمی نے ہرادیا اور اس کے بعد کراچی کنگز کے بارے میں مزیدارقسم کی خبریں، کارٹونز اور تفریحی کیپشنز والی تصاویر نے بہت لطف اندوزکیا۔ اس سے قبل لاہو ر قلندر فیس بک یوزر کے زیرِ عتاب تھی۔
ابتداء
انٹرنیٹ پر سماجی روابط (social networking) کے حوالے سے مشہورترین ویب سائٹ فیس بک کا آغاز4 فروری سنہ 2004 میں امریکی طالبعلم مارک زکربرگ اور اس کے ساتھیوں اڈوارڈو ساورین، اینڈریو مکولم، ڈسٹن موسکووٹز، کرس ہیوز نے کیا تھا ۔ فیس بک کا مرکزی دفتر کیلیفورنیا کے شہر مینلو پارک میں ہے۔ مارک زکربرگ اس وقت جامعہ ہارورڈ کے طالبعلم تھے جب انہوںنے یہ سہولت اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اپنے چند دوستوں کی مدد سے شروع کی تھی اور اس کا مقصد ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جاننے کے سلسلے میں طلبہ کی مدد کرنا تھا ۔
اس کے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہارورڈ کے بارہ سو طلبہ اس پر اندراج ہو گئے تھے اور جلد ہی یہ جال دیگر کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پھیل گیا۔ فیس بک کا ابتدا میں نام دی فیس بک رکھا گیا۔ 2005 میں اس کا نام فیس بک رکھ دیا گیا۔ سنہ 2005 کے آخر میں فیس بک کو برطانیہ میں متعارف کروایا گیا اور آج فیس بک کی سہولت دنیا کی کئی زبانوں میں موجود ہے۔
واٹس ایپ کی خریداری
فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ فیس بک نے اپنے صارفین سے کہا تھا کہ ویڈیو بھیجنے، مفت فون کال کرنے اور چیٹ کرنے کے لیے انھیں ایک علاحدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی۔ صارفین نے فیس بک کے اس فیصلے پر تنقید کی تھی اور ایپ سٹور پر اس کو پسند کی جانے والی ریٹنگ ڈیڑھ سٹار تھی۔ مارٹینازی نے کہا کہ ’لوگوں کی تنقید کے باوجود ہم اپنے میسنجر کی صلاحیت اور رفتار میں بہتری کی کوشش کرتے رہے۔ اس میں بہتری کے لیے ہر دوسرے ہفتے اپ ڈیٹس کیے جاتے تھے۔
مارک زکربرگ نے ایک فیس بک لائیو انٹرویو کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے کہا تھا کہ جو لوگ اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے خاتمے کا سبب قرار دیتے ہیں، وہ انتہائی ‘غیر ذمے دار’ ہیں۔ مارک زکربرگ نے یہ بات جس سوال کے جواب میں کی تھی، اس میں ایلون مسک کا نام بھی موجود تھا۔
اس کے جواب میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر میں جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ‘اس موضوع پر مارک زکربرگ کا علم بہت محدود ہے۔ دوسری جانب مارک زکربرگ اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتے ہیں اور گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا میرے خیال میں جو لوگ اس ٹیکنالوجی کو قیامت کا باعث قرار دیتے ہیں میرے خیال میں یہ بہت زیادہ منفی سوچ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگلے پانچ سے دس برسوں میں اے آئی ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ بہتری لائے گی، اگر آپ اے آئی کے مخالف ہیں، تو آپ کو حادثات سے بچنے کے لیے محفوظ گاڑیوں پر بھی بحث کرنی چاہئے، اور آپ کو بیمار افراد کی بہتر تشخیص کے حوالے سےبھی بات کرنی چاہیے۔
فیس بُک کی آمدنی کا ذریعہ کیاہے؟
کمپنی کے آفیشل اعداد و شمار کے مطابق فیس بک کی 85فیصد آمدنی اشتہارات کی مدمیں آتی ہے، خاص طور پر وہ اشتہار جو صفحات اور صارفین کی پروفائلز کے دائیں بائیں نظر آتے ہیں ۔ درحقیقت فیس بک سالانہ ایک ارب ڈالر منافع کمانے کیلئے آپ کا مفت فراہم کردہ Contentاستعمال کر تاہے۔ ویب سائٹ کا ذہین نظام صارفین کے ارسال کردہ پوسٹس کے مواد کا تجزیہ کرکے ایسی معلومات حاصل کرتاہے جنہیں اشتہارات کی غرض سے استعمال کیا جاسکتاہے ۔
جب آپ لائک کے بٹن پر کلک کرتے ہیں ، اپنا اسٹیٹس لکھتے ہیں ، کوئی ویڈیو دیکھتے یا آڈیو سنتے ہیں ، یا کسی بھی صفحےپر جا کر اس کے مواد کا مطالعہ کرتے ہیں اورلائک کے بٹن پر کلک کیے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں، الغرض کہ کوئی بھی چھوٹی سی اور معمولی حرکت کو آپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس معلومات سے استفادہ کرکے آپ کو بطور گاہک ’’ متوق خریدار یا صارف ‘‘ کے اشتہار دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ اشتہار دینے والی کپمنی نے متوق صارف کی جوشرط رکھی ہو، آپ ان سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔
ٹارگیٹڈ اشتہارات کا سب سے بڑا فائد ہ یہ ہوتاہے کہ کمپنیاں اپنی رقم صرف ان لوگوں کو اشتہارات دکھانے پر خرچ کرتی ہیں جنہوں نے بقلم خود لائک کے بٹنوں پر کلک کرکے اور تصاویر شیئر کرکے بے دھیانی میں یہ اعلان کیا ہوتا ہے کہ وہ ان چیزوں میںدلچسپی رکھتے ہیں۔
حالیہ آمدنی
2017 کی صرف آخری سہ ماہی میں فیس بک کا خالص منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر یعنی 3.4 ارب یورو کے برابر رہا، جب کہ مجموعی طور پر کل آمدنی میں تمام تر اخراجات نکالنے کے بعد گزشتہ برس 16 ارب ڈالر کمائے گئے جو خالص منافع اور 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ بنتا ہے۔
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 2017 میں کمپنی کے سالانہ اخراجات کی مالیت 2016 کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر سے بھی زائد رہے اور مجموعی طور پر یہ رقم 20.5 ارب ڈالر رہی، جب کہ 2017 کے اواخر میں ادارے کو ٹیکسوں کی غیر معمولی ادائیگی کی مد میں امریکی حکومت کو 2.27 ارب ڈالر الگ سے بھی ادا کرنے پڑے۔ اس طرح گزشتہ برس فیس بک کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریباََ 39 ارب ڈالر رہی۔