انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اسد اللّٰہ نے پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی۔
دوسری جانب کامران بنگش نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔