• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف اور مریم مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر : فائل فوٹو
اسد قیصر : فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنائے جائیں۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پھر کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مظلوم پارٹی ہے، 26 نومبر کو ہمیں اپنے بنیادی حق سے روکا گیا، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، اس سب کے باوجود ہم نے تحفظات اور مطالبات میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، ملک میں آزاد عدلیہ ہو، ملک میں سول بالا دستی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے، ہم ہر صورت میں اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑا لیڈر بن کر ابھرے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی جو صعوبتیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں، ملک کےلیےکر رہے ہیں، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید