• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں پھر ناکام، بولنگ پر پابندی برقرار

شکیب الحسن - فوٹو: فائل
شکیب الحسن - فوٹو: فائل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور دھچکا لگ گیا، اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے جس کے ساتھ ہی ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورو یونیورسٹی میں بھی دیے گئے ٹیسٹ میں شکیب الحسن ناکام رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کےلیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔

تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب بنگلادیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ تیار کرنے کا امکان ہے۔ 

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ تیسرے بولنگ ٹیسٹ میں کامیابی کی صورت میں شکیب کی اسکواڈ میں شمولیت ممکن ہو سکتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید