کوئٹہ (آن لائن) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ صوبے کے وسائل بے دردی سے لوٹ کر ہمیں نعشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے علاقے کلی دتو شہداء قبرستان میں کھڈ کوچہ میں شہید سنگت ثناء بلوچ کی قبر پر چادر چڑھانے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین، بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی کیونکہ ہمیں ہر طرف سے تنگ کیا جارہا ہے اور یہ تمام معاملات سرداروں کا عمل دخل شامل ہے جس طرح ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جارہے ہیں اس کے باوجود متحد ہوکر ایسے اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں ۔ قبرستانوں میں ہمارے نوجوان دفن ہیں جنہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔