کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اور سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے کہا ہے کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جنہیں نظرانداز کرنے کی کسی پالیسی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ مرکزی و صوبائی قیادت سے اس سلسلے میں جلد ملاقات کی جائے گی۔ کارکن مایوس نہ ہوں ، ضلع کوئٹہ کی کابینہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد ولید اور محمد ابراہیم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذاکر بنگلزئی ،ضمیر اختر ،اسماعیل بنگلزئی، میر حمید بنگلزئی ، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، حارث رضا ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے محمد سعید ملک، ،رانا محمد ظفر، و دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری کل بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ مخلص کارکنوں کی بدولت کوئٹہ میں انتخابات میں پارٹی کو واضح کامیابی ملی، مگر افسوس اس کے بعد کارکنوں کو جومقام ملنا چاہئے تھا وہ نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قائدین پارٹی اور اس کے کارکنوں پر توجہ دیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں خاص طور پر وزیر تعلیم پارٹی کے کارکنوں کےمسائل پر توجہ دیں ۔درایں اثناء ضلع کوئٹہ کے بیان میں سنجدی کان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔