• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جبری لاپتہ شا ہ نواز کی بازیابی یقینی بنائے‘ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ جبری لاپتہ شاہ نواز کے کوائف لواحقین نے احتجاجی کیمپ آکر وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی کہ شاہ نواز ولد یار محمد کو فورسز نے 22 اگست 2024 میں پمپ رینگتو مستونگ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور لواحقین کو بھی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ شاہ نواز کے کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہ نواز کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے اور انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔