• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، احمدشاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، امین آغا، ارشد اچکزئی، نعمت اللہ اور توقیر بھٹی نے ملک بھرمیں پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی جماعت کے کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی تھی تو یہ نام نہاد سیاسی ٹولہ آسمان سر پر اٹھا لیتا تھا مگر گزشتہ تین سال سے تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری پر وہ خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائےجائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور ناجائز مقدمات ختم کئے جائیں۔