• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی خضدار کی نومنتخب کابینہ کو فعال کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیگی،رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رئیس بشیر اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہےکہ خوشی ہوئی کہ صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ، صوبائی نائب صدر ولید بزنجو جنرل سیکرٹری چنگیز حئی سمیت خضدار ریجنل کے تمام سینئیر رہنماؤں کی قیادت کے نگرانی میں الیکشن کروائے۔ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ سیاسی و تنظیم سازی کو مذید فعال اور منظم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ آئین و منشور اور پالیسیوں اور پرمن و عن عمل کریں گے اور پارٹی کو ضلع بھر میں فعال و متحرک بنانے میں اپنا کردار ایمانداری سے ادا کریں گے۔