• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی ہسپتال کے کچرہ دان سے نومولودبچی کی لاش برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بی ایم سی ہسپتال کے کچرہ دان سے نو مولود بچی کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بی ایم سی ہسپتال کے کچرہ دان سے نومولود بچی کی لاش ملی جو ضروری کارروائی کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کر دی گئی جبکہ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔