• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلی یونیورسٹی’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاء کے تیسرے سال کے امتحانات میں نگران خاتون ٹیچر نے رکن پارلیمنٹ نشوہ محمد رائف کو ہیڈ فون کے ذریعے نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران ان کے اور ٹیچر کے درمیان تکرار اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحانی عمل سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید