بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ جو برین اسٹروک کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، انکی صحت کے بارے میں انکی بیٹی اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
اتوار کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیکھا نے اپنے 70 سالہ والد تیکو تلسانیہ کے بارے اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے انکی حالت کو بہتر قرار دیا۔
یاد رہے کہ فلموں میں اپنی پُرمزاح اداکار کےلیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کو برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
والد کو اسپتال میں داخل کروائے جانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑا جذباتی لمحہ ہے، اس مشکل وقت میں پرستاروں اور انکے چاہنے والوں کی جانب سے سپورٹ پر دل کی گہرائیوں سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ والد اب تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور انکی حالت کافی بہتر ہے۔
انہوں نے کوکیلابن امبانی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے بہتر نگہداشت پر انکا بھی شکریہ ادا کیا۔