• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کےلیے صحت کے اصول جاری کر دیے گئے۔ 

اس حوالے سے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کےلیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ 

گاکا کے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کےلیے منیجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک کے زائرین کےلیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی۔ 

جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔ 

گاکا کے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا وائرس اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید