وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست و گریباں ہیں، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کسی وزارت کو مسنگ پرسنز سے متعلق کوئی درخواست دی ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز پر کوئی سینسرشپ نہیں لگائی ہے، جب کُرم میں لاشیں گرر رہی تھیں تو یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے۔