کیا آپ ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر سے زیادہ دولت کمانے والے اداکار کے بارے میں جانتے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں کام کرکے 27 اعشاریہ 7 بلین ڈالرز کمانے والے اس غیر سپر اسٹار اداکار نے دولت میں ہالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ 3 دہائیوں سے ہالی ووڈ پر ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور بریڈ پٹ کا راج جاری ہے، ان سپر اسٹار کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔
اس سب کے باوجود 76 سالہ اداکار نے دولت میں ان سب سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہےاوروہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں آگے نکلے گئے ہیں۔
ہالی ووڈ میں کمائی کو اگر کامیابی کا واحد پیمانہ مان لیا جائے تو سیموئل جیکسن دنیا کے کامیاب ترین اداکار کہلانے کے مستحق قرار پاتے ہیں۔
اس اداکار نے کئی سالوں میں 66 فلموں میں مرکزی کردار نبھایا اور ان سے باکس آفس نے مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کی کمائی کی، جو دنیا کے کسی بھی اداکار سے زیادہ ہے۔
سیموئل جیکسن کی 142 فلمیں ریلیز ہوئیں، جنہوں نے 27 اعشاریہ 7 ڈالرز کمائے، ان کی زیادہ تر فلمیں مارول کی ہیں۔
ٹام کروز 12 بلین، رابرٹ ڈاؤری 14 اعشاریہ 3 بلین، وین ڈیز ل12 بلین، کرس ہمزورتھ12 بلین جبکہ جانی ڈیپ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔