فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ فائر بندی مذاکرات میں بعض بنیادی معاملات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ بقیہ معاملات پر جلد اتفاقِ رائے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ اسی ہفتے متوقع ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر امریکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امن معاہدے کے معاملے پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے رابطے میں ہے۔