ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایکسین سمیت 5اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے مطابق محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی منیجر /ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن رحیم یار خان نیازاحمد، اسسٹنٹ منیجر ٹرانسمیشن میپکو احمد پورایسٹ ڈویژن محمد حسین اور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ /ہیڈ ڈرافسٹمین عارفوالہ ڈویژن عبدالخالق کو معطل کیاگیاہے۔ تینوں افسران و اہلکاروں کو فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے کمپلینٹ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 2اسسٹنٹ لائن مینوں /ڈیلی ویجرز کو معطل کردیاہے ۔