• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون نے جاپان میں صفائی ستھرائی کا ٹیسٹ لے لیا

تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

جاپان کا شمار دنیا کے صاف ستھرے ممالک میں ہوتا ہے اسی لیے شاید بھارتی خاتون نے یہاں صفائی ستھرائی کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاپان میں صفائی ستھرائی کا اندازہ یہاں کے ٹرانسپورٹ سسٹمز، باغات اور حتیٰ کہ بیت الخلاء سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں اس بات کو چانچنے کے لیے ایک بھارتی خاتون نے انوکھا فیصلہ کیا جس کے بعد جاپان کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے آنے والے نتیجے کو دیکھ کر دنیا بھر میں لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے اس ٹیسٹ کے لیے جاپان میں ایک نئے سفید رنگ کے موزے خریدے اور انہی کے ساتھ سڑکوں، فٹ پاتھ اور دیگر جگہوں پر پیدل چلنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہاں کی صفائی ستھرائی کا صحیح سے پتہ چل سکے۔

اس حوالے سے بھارتی خاتون نے شروع سے لے کر آخری تک اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آخر میں خاتون نے اپنے موزے اتار کر دکھائے جو نئے جیسے ہی حالت میں تھے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر لوگ اپنے ردعمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین نے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نا ممکن ہے کہ سڑک پر پیدل چلنے کے باوجود موزے نئے ہی رہیں۔

علاوہ ازیں کچھ صارفین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جاپان ایک صاف ستھرا ملک ہے لیکن خاتون کی ویڈیو اتنی حقیقی نہیں جتنی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جاپان ایک صاف ستھرا ملک ہے لیکن میں اس ویڈیو پر یقین نہیں کرسکتا، یہ ناممکن ہے موزے پیدل چلنے کے باوجود بھی سفید ہی رہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید