• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو معاشی کمزوریوں، قدرتی آفات، سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہوسکتا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

ورلڈ اکنامک فورم : فوٹو فائل
ورلڈ اکنامک فورم : فوٹو فائل

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق رپورٹ  میں کہنا ہے کہ 2025 میں پاکستان کو معاشی کمزوریوں، قدرتی آفات، سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم نے رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خود اعتمادی و ترقی کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو درپیش اہم خطرات کی بھی نشاندہی کردی، پاکستان میں مشعل تنظیم نے فروری سے جون 2024 کے دوران سروے کیا، ترقی پزیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے، خطرات سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹیجک لچک اور پالیسی میں جدت ضروری ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجیکل خلل بھی پاکستان کو درپیش کلیدی خطرات میں شامل ہے، رپورٹ میں مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی، بڑھتے قرضوں کے بوجھ خطرات قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بوجھ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، اس سے سرمایہ کاری پر اعتماد اور ترقی کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے اپنے معاشی چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید