وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی سہولتوں کے لیے تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سہولتیں بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور خواتین ناصرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کریں۔