• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : بچوں کے غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹر کو 5 سال قید کی سزا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

لندن میں بچوں کے غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹر کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صدیقی کے ختنے کرنے کے طریقے نے بچوں کو شدید تکلیف دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ڈاکٹر نے 25 جرائم کا اعتراف کیا، ملزم کو 5 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، ملزم نے معطل ہونے کے باوجود گھروں میں جا کر بچوں کے ختنے کیے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ کئی بچوں کو اسپتال لے جانا پڑا، جبکہ ایک بچہ مرتے مرتے بچا تھا۔

جج کے مطابق ڈاکٹر نے مقدمہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

ملزم نے جون 2012 سے نومبر 2013 کے درمیان ایک نجی موبائل ختنہ سروس چلائی، وہ پورے برطانیہ میں سفر کرتے ہوئے غیر طبی بنیادوں پر بچوں کے ختنے کرتا رہا۔

عدالت کو پہلے بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر نے بچوں کے ختنے کے لیے زنگ آلود طبی آلات استعمال کیے اور درد کو کم کرنے کےلیے ناکافی دوا دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید