• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بچوں سے بدفعلی کے الزام میں پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ

کراچی (اسد ابن حسن) پولیس میں تعینات ایک انسپکٹر کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں دو نو عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے سربراہ افضل نیازی کو مذکورہ معاملے کی اسلام آباد پولیس نے تفتیش کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد مدعی منیر احمد کے بیان پر کہ اس کا ایک بیٹا اسپتال میں داخل تھا اور دو بیٹے اس کے ساتھ وہاں تیمارداری کر رہے تھے کہ دونوں بیٹے 12 سالہ عبداللہ اور 11 سالہ عبدالرحمن کینٹین سے جوس لینے گئے جہاں ان کو اغوا کر لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید