• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کو کاٹن ایکسچینج کی جائیداد سیل کئے جانے پر شدید تحفظات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کراچی کاٹن ایکسچینج (کے سی اے) کی جائیداد سیل کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو عجلت، یکطرفہ اور حقائق و قانونی ریکارڈ کی مناسب جانچ کے بغیر کیا گیا عمل قرار دیا ہے،ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے نام اپنے ایک باضابطہ خط میں میئر کراچی نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (کے سی اے) کے نمائندوں اور کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کیا اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 13 دسمبر 2025 کو ایو کیو ٹرسٹ بورڈ (ای ٹی بی) کے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ سرائے کوارٹرز، آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 6، ایس آر-4 پر مشتمل جائیداد کراچی کاٹن ایکسچینج کے قانونی قبضے میں نہیں ہے،میئر کراچی نے واضح کیا کہ کے ایم سی کے محکمہ لینڈ نے دوٹوک انداز میں تصدیق کی ہے کہ مذکورہ جائیداد بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیتی میونسپل زمین ہے۔

ملک بھر سے سے مزید