کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کو پنجاب میں جلسہ کا شوق تھا تو پہلے صوبائی حکومت سے اجازت لینا چاہئے تھی تاکہ انہیں عوامی جلسے کا پرو ٹوکول دیا جاتا، پنجاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ،کے پی کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنے دورہ پنجاب کو دانستہ متنازع بنانے کی کوشش کی جس کا مقصد صوبوں کے درمیان نفرت کو جنم دینا ہے، ان کا یہ عمل پی ٹی آئی کی ملک میں انتشار کی پالیسی کا حصہ ہے، سہیل آفریدی مجرموں کو ساتھ لے کر پنجاب اسمبلی پہنچے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کا مقصد پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کرنا تھا،سہیل آفریدی اوران کی قیادت کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے ملکی اہم تنصیبات اور افواج پاکستان کی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔