• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپنک کے وفد کی ایس سی پی جے ایم پی کے چیئرمین سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (اے پی این ای سی) کے نو رکنی وفد نے آج صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن SCPJMP کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین اعجاز میمن سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین شکیل یامین کانگا، وائس چیئرمین دارا ظفر، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رانا محمد یوسف، خزانچی محمد عرفان علی، عبیداللہ اور سید صابر علی اور سلیم اللہ صدیقی شامل تھےجوائنٹ سیکریٹری سلیم اللہ صدیقی شامل تھے۔اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں صحافیوں اور میڈیا وکرز کے تحفظ اور سلامتی، ویج ایوارڈز پر عملدرآمد، ملازمت کا تحفظ اور شکایات کے ازالے کے ادارہ جاتی طریقۂ کار شامل تھے۔ سندھ کمیشن کے چیئرمین اعجاز احمد میمن نے صحافیوں کے تحفظ اور متعلقہ قوانین اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لئے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید