لندن (اے ایف پی) ایک رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے اسپتالوں میں جگہ کی گنجائش کی کمی کے باعث زخمی حالت میں آنے والے مریض نگہداشت کے معیارمیں گراوٹ کے باعث علاج کے انتظار میں راہداریوں میں مر رہے ہیں۔ برطانیہ کی ریاستی مالی اعانت سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس پر حالیہ الزامات میں ملک کی نرسز یونین کی جانب سے کیے گئے سروےمیں این ایچ ایس کی 10 میں سے9نرسوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔