کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سال نو کے تیسرے روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوسرا شہری جاں بحق ہو گیا ۔کورنگی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔کورنگی ساڑھے تین نمبر پر پیش آئے افسوس ناک واقعہ میں ڈاکوؤں نے گھر کے باہر نوجوان 24سالہ ساحل کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ساحل نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے سینے پر گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی۔ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد جمع کیئے جارہے ہیں۔مقتول کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کا باپ تھا۔مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔مقتول کچھ عرصہ قبل ہی کورنگی الیاس گوٹھ سے مدینہ کالونی شفٹ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت مقتول کے ساتھ خاتون بھی موجود تھی جس سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ روز بھی بھینس کالونی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےنوجوان کو قتل کیا تھا۔رواں برس کے تین روز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہو گئی جبکہ گزشتہ برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 112شہری جاں بحق ہوئے تھے۔